ابنا: ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ہندوستان کے یوم ازادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ رشتے مضبوط اوربہتر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین ہندوستانی کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دے۔دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعے پر یوم آزادی کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے الزام لگایا کہ کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج پرحملے کیے گیے،ایسے واقعات روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے سرحدی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
.......
/169